سلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے نوازشریف کی قومی احتساب بیورو کے تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔نواز شریف کو نیب کی جانب سے تین ریفرنسز کاسامنا ہے جو کہ اس نے سپریم کورٹ کے 28جولائی کے فیصلے کی روشنی میں بنائے ہیں جس کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی کے عہدے نے نااہل قراردیے گئے تھے۔تینوں ریفرنسوں کو یکجا کرنے کی کیس کی سماعت دورکنی بینچ نے کی جس میں جج جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اخترکیانی شامل تھے۔نیب کے پراسیکیوٹر کاکہناتھاکہ تینوں ریفرنس جداہے جن میں سے ایک ریفرنس کیلیے دلائل احتساب عدالت کے سامنے مکمل کرلیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ تینوں ریفرنسز میں سے ایک میں مریم نواز ملزم ہے جبکہ نواز شریف کے دونوں بیٹے تینوں ریفرنسز میں ملزمان ہیں جو کہ سماعت کے آغازسے عدالت میں پیش نہیں ہوئے، احتساب عدالت انھیں مفرور قراردے چکی ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024