پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز کے نام 155 کنال اراضی جبکہ ان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے،حمزہ شہبازشریف کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ اثاثہ جات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس ہے اور وہ رمضان شوگر ملز سمیت 21 نجی ملز میں شئیر ہولڈر ہیں تاہم ان کے نام پر ذاتی کوئی گاڑی نہیں ہے۔کاغذات نامزدگی میں بتائی گئیں تفصیلات کے مطابق والد شہباز شریف کی طرح حمزہ شہباز نے بھی دو شادیاں کررکھی ہیں اور ان کی ایک اہلیہ کا نام رابعہ شہباز جب کہ دوسری کا نام مہرالنسا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024