سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں خواجہ سعد رفیق نے اپنے اثاثوں کی کل مالیت 17کروڑ 84لاکھ روپے ظاہر کی ہے جبکہ انہوں نے لوہاری میں 2 وراثتی گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25ہزار روپے ظاہر کی۔دستاویز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے کزن سے 2کروڑ 95لاکھ روپے قرض بھی لے رکھا ہے جبکہ انہوں نے ڈی ایچ اے فیز 2 میں گھر کی مالیت 4کروڑ 82لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔سابق وزیر ریلوے نے موضع پھلروان میں 16کنال اراضی کی مالیت 3کروڑ 46لاکھ روپے ظاہر کی ہے، سعدین ایسوی ایٹس مارکیٹنگ اینڈ کنسلٹینسی کی مالیت 2کروڑ 98لاکھ کے علاوہ ایک کروڑ 40لاکھ روپے نقد اور پرائز بانڈ ظاہر کیے۔دستاویز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے 25لاکھ روپے کا فرنیچر، بینک اکانٹ میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے ظاہر کیے۔سابق وزیر ریلوے نے اپنے حلف نامے میں دو بیویاں، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، سعدرفیق کی ایک اہلیہ کا نام غزالہ اور دوسری کا نام شفق حرا ہے۔دستاویز کے مطابق سعد رفیق نے 2015میں 2کروڑ 26 لاکھ روپے آمدن پر 29لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ 2016میں 2کروڑ 99 لاکھ آمدن پر 39لاکھ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔اسی طرح 2017میں 3کروڑ 89لاکھ روپے آمدن پر 52لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا جب کہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کے شیئرز بھی ظاہر کیے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024