آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ مشکل وقت میں بیگم کلثوم نواز اور ان کے خاندان کے لیے دعاگو ہیں۔آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کے لیے گلدستہ بھی بھجوایا اور کہا کہ اللہ تعالی انہیں جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔رواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024