مسلم لیگ ن نے 5سالہ دو ر حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے: شیخ طارق رشید
ملتان( نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شیخ طارق رشید اور ملک انور علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور حکومت میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جس کی ایک ایک رپورٹ پارٹی قیادت کو بھی دی پارٹی قیادت نے اب بھی موقع دیا تو قائدین کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 155کے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ، وائس چیئرمین، کونسلرز، کارکنان سمیت معززین علاقہ سے انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیئرمینوں، وائس چیئرمین، کونسلرز، کارکنان رسالت شیروانی، شیخ ندیم اکبر، اعجاز فخر، اسلم ڈوگر، قیصر گجر، واصف بٹ، جلیل خان بابر، اسلم ہمایوں ، اختر عالم قریشی، صدیق انصاری، اکبر انصاری ، آفتاب اعوان ، قسور بھٹی، محمود قریشی، زاہد خان، عرفان اتیرا، رانا نعیم، اکرم سگو، عبدالرحمن فری ودیگر نے شرکت کی۔ مزید کہاکہ ہمیشہ پارٹی کے پلیٹ فارم پر رہ کر عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی اور پرویز مشرف کے آمریت کے دور میں صعوبتیں جھیلیں، کوڑے کھائے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوکر عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔