میری ٹکٹ کا فیصلہ نواز‘ شہباز نے ملتان کی مقامی قیادت کے سامنے کیا: آصف رجوانہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) انجینئر ملک آصف رفیق رجوانہ نے شیخ اطہرممتاز کی پریس کانفرنس کے ردعمل پر کہا ہے کہ میری ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نوازشریف و شہبازشریف نے پارلیمانی بورڈ اور ملتان کی مقامی قیادت کے سامنے کیا اور مجھے پی پی214 میں الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں شیخ اطہرممتاز کا دل سے احترام کرتا ہوں میرے بڑے بزرگ ہیں مجھے معلوم ہے کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جو لوگ ان خبروں کے پیچھے ہیں مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ کون یہ کام کروا رہا ہے اور جھوٹی خبریں لگوا رہے ہیں میں نے پریس کانفرنس کی رپورٹ اعلیٰ قیادت تک دے دی ہے جس کی اعلیٰ قیادت نے شدید مذمت کی ہے اور غلط خبروں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ایسی خبریں پارٹی کے ذمہ دار عہدیداروں کو نہیں دینی چاہئیں جس سے پارٹی کے امیدواروں کے لئے مشکلات میں اضافہ ہو میں این اے 155 کا امیدوار تھا لیکن میرے قائد نوازشریف اور شہباز شریف نے این اے 155 کا کورنگ امیدوار اور پی پی214 کا متفقہ امیدوار نامزد کر دیا ہے میں نے اپنے حلقہ میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھرپور طریقہ سے کر دیا ہے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی۔ میری ٹکٹ بارے کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہئے۔