زکریا یونیورسٹی کا 5 ارب 98 کروڑ روپے کا بجٹ پیش
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی فنا نس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلا س وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی زیر صدارت منعقد ہو ا جس میں بجٹ 2018-2019 پیش کیا گیا۔ خزانہ دار ڈاکٹر عمر فاروق نے بجٹ پیش کر تے ہوئے بتایا کہ 2017-2018 میں یو نیورسٹی نے مالی سال کا آ غاز 58 کروڑ روپے کے منا فع کے سا تھ کیا تھا اور رواں مالی سال میں یو نیورسٹی کا بجٹ 5 ارب 98 کروڑ روپے کا حجم کا ہے جس میں آمدنی کا تخمینہ 5 ارب38کروڑ لگا یا گیا ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 5 ارب 98 کروڑ ہے۔ اس طرح 60 کروڑ خسارے کا بجٹ ہو گا۔ رواں مالی سال میں ایچ ای سی سے ایک ارب 68 کروڑ کے فنڈ ملنے کا امکا ن جبکہ جاری ترقیاتی کاموں کے لئے 26 کروڑ روپے اور نئے کاموں کے لئے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انڈو ومنٹ فنڈ کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ رواں مالی سال میں تنخوا ہوں اور پنشن کی مد میں 27 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کر نا پڑے گا۔ جس کے لیے یونیورسٹی ایچ ای سی سے اضافی گرانٹ کا مطالبہ کرے گی تاکہ یونیورسٹی بجٹ کا خسارہ کم کیا جا سکے۔ سمارٹ یونیورسٹی پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جس سے یو نیورسٹی میں وائی فائی کی سہولت میسر ہو گی۔ یونیورسٹی سکیورٹی کے 151 سکیورٹی کیمرے اور 577 وائی فائی ڈیوائسس نصب کی جائیں گی ۔ بزنس ان ٹو بیشن سنٹر کے قیام کی منظوری کی سفارش کی گئی۔ یو میہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی اجرت میں یکم جولائی سے اضافہ ہوگا۔ ملازمین سکیل 1 سے 16 کے لیٹ سٹنگ الا ئونس میں دو ہزار روپے سالانہ اضافہ کی سفارش کی گئی۔ میٹرک پا س کنڈیکٹر کو سکیل نمبر 3 دینے کی بھی سفارش کی گئی۔ اجلا س میں پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ، رجسٹر ار ڈاکٹر محمد عمر چوہدری، ڈاکٹر عبدالستارملک، مسٹر کاشف منظور (ڈپٹی سیکر ٹری فنانس ، حکومت پنجا ب لاہور)، مسٹر خالد بشیر (ڈپٹی سیکر ٹری ی ہائر ایجو کیشن پنجا ب)، پروفیسر نگہت سلطانہ اور ڈپٹی ٹریثر ار شیخ محمد ریاض نے شرکت کی۔