میپکو نے نادہندگان کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈائون کا حکم دیدیا‘ چیف انجینئر
ملتان (نامہ نگارخصوصی)چیف انجینئر/کسٹمرسروسز ڈائریکٹر میپکو خواجہ غلام یاسین نے ملتان سرکل کے زیر انتظام سب ڈویژنوں میں نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈائون کا حکم دیدیاہے اور 30جون 2018ء تک موجودہ بل، بقایاجات اور واجبات ادانہ کرنے والے صارفین کے کنکشنز منعقطع کئے جائیں۔ واجبات /بقایاجات کی ادائیگی تک کنکشنز بحال نہیں کئے جائیں گے ۔ وہ میپکو ملتان سرکل کے افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔چیف انجینئر نے ملتان سرکل کے لئے جون 2018ء کے لئے ریکوری کا115 فیصد ہدف مقرر کیاہے اور تمام آپریشن ڈویژنوں میں ریکوری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ میپکو کینٹ ڈویژن میں ماہانہ اور پروگریسو ریکوری کی مانیٹرنگ چیف انجینئر/کسٹمرسروسز ڈائریکٹر خواجہ غلام یاسین کریں گے جبکہ شجاع آبادڈویژن کی ریکوری کی صورتحال ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل محمد عمرلودھی کریں گے ۔ ڈپٹی کمرشل منیجر ملتان سرکل ارشاد سیال کو ممتازآبادڈویژن، ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل علی اکرم گجر کو شاہ رکن عالم ڈویژن، ڈپٹی منیجر پلاننگ جاوید اقبال گِل کو سٹی ڈویژن ملتان اور اسسٹنٹ منیجر کسٹمرسروسز سنٹر ملتان سرکل سلیم گجر کو موسیٰ پاک ڈویژن کی ریکوری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ چیف انجینئر نے کہا کہ ایس ڈی اوز بیچ وائز ریکوری کریں اور روزانہ کی بنیاد پر سٹاف سے رننگ اور مستقل نادہندگان کی رپورٹ لیں اور نئی فہرستیں مرتب کریں ۔ ریکوری کی رپورٹ روزانہ ہیڈ کوارٹر ارسال کی جائے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمرشل منیجر میپکوہیڈ کوارٹر ملتان اسد حماد، ڈپٹی منیجر کمرشل ملتان سرکل ارشاد سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل علی اکرم گجر، ایکسین کینٹ ڈویژن محمد وسیم اختر، ایکسین سٹی ڈویژن امجدنوازبھٹی، ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن ملک مشتاق اٹھنگل، ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن ملک عارف وینس، ایکسین ممتازآبادڈویژن رانا محمد تنویر، ایکسین شجاع آباد ڈویژن محمد شہزاد راعی ، ریونیوآفیسرز اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔