نشتر ملازمین کی ڈائریکٹر فنانس کیخلاف ہڑتال و احتجاج
ملتان(سماجی رپورٹر) پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن اور پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریش نشتر ہسپتال ملتان کے زیر اہتمام نشتر ہسپتال کے ڈائریکٹر فنانس کے خلاف مکمل ہڑتال واحتجاج کیا گیا جس میں اقبال طائر شیخ رفیق احمد۔یعقوب مہتاب۔رانا عامر علی۔اشرف ساقی۔رانا علی حسن۔راو محمد اکبر چوہدری سعید احمد۔چوہدری سمیع اللہ۔ذولفقار بھٹی۔فرحان گل۔اعمانوئیل مخل۔وسیم سلیم۔عباس گل۔راو رفیق احمد۔محسن علی مقداد۔چوہدری خالد مقصود۔محمد شفیع وینس۔ملک منور عباس بوسن۔افتخار احمد۔سلیم مسیح۔اللہ دتہ سندیلہ۔اقبال ہانس۔سید نصیر شاہ بخاری کے علاوہ سینکڑوں سکیل نمبر ایک سے سکیل نمبر 17 کے پیرامیڈیکس نے شرکت کی ایمرجنسی کے علاوہ تمام آوٹ ڈور ان ڈور مکمل طور پر بند تھے مقررین کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر فنانس جان بوجھ کر ہسپتال کے امن کو خراب کرنے پر تلہ ہوا ہے اور بلا وجہ ملازمین کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے ہم مریضوں کی خدمت کرنے والے لوگ ہیں مگر ڈائریکٹر فنانس نے اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج ہمیںہڑتال واحتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے وہ اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہا ہے اور بلا وجہ ملازمین کی تنخواہوں کے بلوں پر دستخط نہیں کر رہا حالانکہ تنخواہوں کا تمام پراسیس مکمل ہو چکا ہے ارباب اختیار سے ہماری اپیل ہے کہ براہ کرم اس بے حس ڈائریکٹر فنانس کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں ورنہ ہڑتال واحتجاج کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔