بجٹ غریب دوست نہیں ‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھی: سعیدہ جمال لابر
ملتان (لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سعیدہ جمال لابر نے کہا ہے کہ 2018-19 ء کا بجٹ غریب دوست نہیں تھا الیکشن کے بعد جو بھی گورنمنٹ بنے گی وہ اپنا نیا بجٹ پیش کرے مہنگائی کے طوفان نے پہلے ہی غریب عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ایسے میں پٹرولیم قیمتوںکے اضافے نے مہنگائی کے جن کو بے قابو کر دیا ہے سعیدہ جمال لابر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ بجٹ 2018-19 ء کو فی الفور منسوخ کرتے ہوئے ملک بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ کو اپنے ضلع میں مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو اعتدال پر لانے کی سختی سے ہدایت جاری کی جائیں تاکہ خودکشیوں کی شرح میں جہاں کمی آئے وہاں متوسط اور غریب طبقہ اپنی عزت بچا کر زندگی کے چار دن پورے کر سکے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن جیت کر آنے والے بجٹ کو غریب دوست ثابت کرے گی۔