عوام کے بنیادی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے:چوہدری ندیم سرور گجر
بوریوالا (نامہ نگار ) بوریوالاحلقہPP-229 کو انشاء اللہ مثالی بنا دوں گا۔ عوام کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے علاقے میں ڈسپنسریاں اور واٹر فلٹریشن کے کام بھی کروا چکے ہیں بنیادی سہولیات میں صاف پانی، صحت، پختہ سڑکیں اور تعلیم شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ PP-229 میں چوہدری ندیم سرور گجر نے معززین علاقہ اور حلقہ کے عوام سے کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو وسیب کی آواز ایوانوں میں گونجے گی کہ بورے والا کی عوام کیا چاہتی ہے اور وسیب کی دی ہوئی عزت فراموش نہیں کرونگا۔ عوام کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اس سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت دیکھ کر میرے حوصلے بلند ہو گئے ہیں حلقہ کی عوام بے تحاشا محبت دے رہی ہے۔ اس موقع پر کاشف امین، عامر امین، رانا محمد شریف، عبدالرشید، زاہد خان، امتیاز عرف بگا، قاسم وقار، محمد صدیق جٹ‘ چودھری افتخار،دی بیسٹ فیوچر انٹرنیشنل اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے سی ای او محمد عمران شریف درجنوں لوگ شریک تھے۔