بوریوالا: نذیر ارائیں کے کاغذات مسترد ہونے پرن لیگ مشکلات کاشکار
بورے والا(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے نامزد امیدوار این اے162چوہدری نذیر احمد آرائیں کے کاغذات مسترد ہونے پر (ن)لیگ مشکلات کا شکار،چوہدری نذیر احمد آرائیں نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا،کاغذات بحال نہ ہونے کی صورت میں چوہدری ارشاد احمد آرائیں کو این اے کا ٹکٹ ملنے کا امکان،ایم پی اے کے لیے خالد محمود ڈوگر مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں،ذرائع (ن)لیگ،تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018کیلئے این اے162سے مسلم لیگ(ن)کے نامزد امیدوار سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اْنکے مدمقابل امیدوار عائشہ نذیر جٹ کے حامی غلام مصطفیٰ نامی شخص کی جانب سے داخل کردہ اعتراضات کی روشنی میں اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں مسترد کر دئیے گئے چوہدری نذیر احمد آرائیں کے خلاف اعتراضات یہ تھے کہ انہوں نے ایم بلاک میں واقع قیمتی سرکاری اراضی جہاں انہوں نے عرصہ دراز سے قبضہ کر کے اپنا دفتر بنایا ہوا ہے کو خفیہ طور پر عدالت سے ڈگری حاصل کرکے اپنے نام منتقل کروانے کے علاوہ گگو منڈی میں بھی برلب سڑک قیمتی سرکاری اراضی کو اپنے نام منتقل کروایا اور اس پراپرٹی کو کاغزات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا اس بنیاد پر اُنکے کاغذات مسترد ہونے کے بعد مسلم لیگ(ن)مقامی سطح پر مشکلات کا شکار نظر آ رہی ہے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلہ کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اگر چوہدری نذیر احمد آرائیں کو الیکشن ٹریبونل سے ریلیف نہیں ملتا تو پی پی 230سے نامزد امیدوار چوہدری ارشاد احمد آرائیں کو این اے162جبکہ آزاد امیدوار سردار خالد محمود ڈوگر کو پی پی230سے ٹکٹ ملنے کا امکان ہے عوامی سروے کے مطابق اگر اس پینل کو آئندہ الیکشن میں اُتارا تو یہ پینل پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دے سکتا ہے آئندہ آنے والے دنوں میں بورے والا کے سیاسی منظر نامے پر غیر معمولی تبدیلیوں کا امکان ہے۔