این اے 163سے مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی: ساجد سلیم مہدی شاہ
ماچھیوال(خبر نگار )NA-163 میدوار مسلم لیگ ن ساجد سلیم مہدی شاہ نے کہا مخالفین کو زبر دست شکست کا سامنا کرنے پڑے گا مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار سید ساجد مہدی سلیم نے حلقہ NA-163 سے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا جلد ہی وہ حلقے کے تمام علاقوں کا دورہ کرتے ہوے اپنی کمپین شروع کر رہے ہیں اس سلسے میں وہ حلقے کے عوام سے مکمل رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی پانچ سال سے حلقے سے غائب مختلف نمائندے گلی محلوں میں انتخابی وسیاسی کمپین کر رہے ہیں جوکہ سرا سر ایک دھوکہ دھی ہے یہ سب لوگ ایک دفعہ آتے ہیں لوگوں کو چکر دے کر دوبارہ اپنی شکل دکھانہ گوارہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کے حقوق دلوانے کے لئے میدان میں آئے ہیں پچھلے پانچ سال میں اپنے دور حکومت میں بہ دریغ ترقیاتی کام کروائے سڑکوں کے جال بچھائے فلٹریشن پلانٹ لگائے انشاء اﷲاب بھی کامیاب ہو کر مزید جو کام رہ گے ہیں ان کو فرسٹ بنیادوں کرنے کی کوشش کریں گے ۔