میونسپل کارپوریشن کا کرایہ ادا نہ کرنیوالوں کی دکانیں سیل کرنے کے احکامات
ملتان (خبرنگار خصوصی) میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے میونسپل کارپوریشن کے کرایہ ادا نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ چوہدری نوید الحق ارائیں نے چیف آفیسر اقبال خان کو ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن کے تین ماہ تک کرایہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انکی دکانیں سیل کر دی جائیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت شہر میں میونسپل کارپوریشن کی سینکڑوں دکانیں ایسی ہیں جن کے کرایہ دار کئی کئی ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کو ماہانہ لاکھوں کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے میئر نے سخت احکامات جاری کئے ہیں۔