پی ٹی آئی کی جیت کا جذبہ دیکھ کرمخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکے ، ابراہیم خان
بستی ملوک(خبر نگار+نامہ نگار)حلقہ این اے 158سے پاکستان تحریک انصاف کے امیداور خان ابراہیم خان ملیزئی نے ٹیلی فون پر بستی ملوک پریس کلب میں صحافیوں کو اپنے بیان میں کہا کہ حلقہ کی عوام کا مجھے سے اور پاکستان تحریک انصاف سے پیار اورپی ٹی آئی کی جیت کا جذبہ دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں انشاء اللہ 25جولائی کو پورے پاکستان سے تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی حلقہ این اے 158کے حوالے سے ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ اب عوام سیاسی وعدوں اور کھوکھلے نعروں پرنہیں بلکہ اپنے ضمیر کی آواز پرووٹ دیگی عوام اب جان چکی ہے کہ ان چور،لیٹروں نے ہمیشہ پاکستان کو لوٹا ہے جبکہ تحریک انصاف کی قیادت سمیت ہر محب وطن ووٹرنے ان چوروں کے خلاف آواز اٹھائی جس کے نتیجے میں اب مخالفین چھپتے پھر رہے ہیں ان کے پاس عوام کے پاس جانے انھیں کہنے کیلئے کو ئی بات نہیں ہے ہر حلقہ سے سوائے بے عزتی اور رسوائی کے ان کو کچھ نہیں ملے گا ۔