مشتاق احمد یوسفی کا انتقال بڑا قومی سانحہ ہے‘ حبیب الدین جنیدی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے ناموربنکار اور معروف ادیب و مزاج نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر دُکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے حبیب بنک ورکرز فرنٹ آف پاکستان (سی بی اے) کے سرپرست اعلیٰ، سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے اُن کی وفات کو پاکستان کا بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ مرحوم یوسفی نہ صرف یہ کہ اردو ادب کے حوالے سے بڑی شخصیت تھے بلکہ پاکستان کی بنکنگ انڈسٹری کے لئے اُن کی خدمات بھی ناقابلِ فراموش ہیں ۔مرحوم یوسفی نے 1974ء میں پرائیویٹ بنکس کے قومیائے جانے کے بعد الائیڈ بنک ،یو بی ایل اور پاکستان بینکنگ کونسل کی سربراہی کے تاریخی فرائض انجام دیئے تھے۔