نگران وزیر اعلیٰ خدمت کرنےوالوں کی حوصلہ افزائی کریں
مکرمی جناب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی جانب سے فارمیسی اور میڈیکل اسٹورز پر ہی ادویات کے معیار کو جانچنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے وطن عزیز کے عوام کو معیاری ادویات مل سکیں گی بشرطیکہ چیک کرنے والی ٹیموں میں باکردار لوگوں کو شامل کیا جائے۔نگران وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے حضرات کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ( ڈاکٹر محمد عاصم۔ افتخار پارک نزد مدینہ کالونی باغبانپورہ)