جے آئی ٹی نے کیپٹن (ر)صفدر کی تبدیلی تاریخ کی درخواست مسترد کر دی، ہفتہ کے روز پیش ہونے کا حکم
جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی تبدیلی تاریخ کی درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی نے کیپٹن (ر) صفدر کو 24جون کو طلب کیا تھا، جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے جے آئی ٹی میں تاریخ تبدیلی کی درخواست جمع کرائی تھے جسے جے آئی ٹی نے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر سمن کے مطابق 24جون کو ہی جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔