چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹر محمد حفیظ اور جنید خان وطن واپس پہنچ گئے۔سابق کپتان و قومی آل راﺅنڈرمحمد حفیظ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل جبکہ قومی فاسٹ بالر جنید خان بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچے۔ قومی ہیروز کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ کرکٹر شائقین نے دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لی اور چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کے حوصلہ اور ہمت کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ فائنل میں قومی ٹیم نے امید سے زیادہ اچھی کارکردگی دکھائی .تما م لوگوں کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں جبکہ قومی فاسٹ بالر جنید خان کا میڈیا سے دوران گفتگو کہنا تھا کہ چیمپین شپ جیتنا اعزاز کی بات ہے۔بھارت کیخلاف ٹیم نیچرل گیم کھیلی . میچ سے قبل مشاورت بھی کی تھی کرکٹ کھیل ہے اسے کھیل ہی رہنے دیا جائے۔چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے. گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروزپاکستان پہنچے تودونوں قومی کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔سابق کپتان و آل راﺅنڈر محمد حفیظ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے تو ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ نے پرتپاک استقبال کیا گیا۔مداحوں نے محمد حفیظ پر پھولوں کی پتیا ں نچھاور کیں اور فائنل میچ میں جارہانہ کھیل پیش کرنے پر خوب سراہا ۔مداحوں کی جانب سے قومی ٹیم کے حق میں خوب نعرے بازی بھی کی گئی۔بعدازاں گھر پہنچنے پر بھی محمد حفیظ کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔اس موقع پرحفیظ کا کہنا تھا کہ قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں ،کھلاڑیوں نے امید سے زیادہ اچھی کارکردگی دکھائی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے میچ میں بہت اچھا پرفارم کیاجبکہ فائنل میں قومی ٹیم نے بہت اچھا کھیلی ،کھیل کو صرف کھیل کی حد تک لیا جانا چاہئے ۔محمد حفیظکی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ادھر جنید خان لندن سے دبئی کے راستے اسلام آباد ایئر پورٹ پر پہنچنے تو لوگوں نے انکا والہانہ استقبال کیا ، پھول نچھاور کیے اور گلدستے بھی پیش کیے۔ اس موقع پر مداحوں نے جنید خان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔جنید خان نے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی ہی بہت ہے کہ میں جیت کر آیا ہوں ، لوگوں کے استقبال پر زیادہ خوشی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح جیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔فاسٹ بالر جنید خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایک کھیل ہے اور کرکٹ کو کھیل ہی رہنے دیا جائے ، پی سی بی نے بھارت کو پہلے بھی سیریز کھیلنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ نہیں کھیلے۔بعدازاںاسلام آباد سے صوابی انٹر چینج پہنچے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ قومی فاسٹ بالر جنید خان نے کہا کہ چیمپئن شپ جیتنا اعزاز کی بات ہے.مثبت سوچ کےساتھ کھیلے اور کامیاب ہوگئے۔ان کامزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان ٹیم کا اچھا ٹیلنٹ فراہم کیا۔ ابتدائی میچ ہارنے کے بعد بہترین کم بیک کیا۔ایک سوال کے جواب میں جنید خان نے کہا کہ ٹارگٹ توبھارت کے تمام بیٹسمین تھے۔عامرآوٹ کرے، حسن کرے یا میں کروں، خوشی برابر ہوتی ہے۔جنیدخان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ رومان رئیس ،فخر زمان اور حسن علی جیسے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہت بہتر ہوا ہے۔ہم بھارت کیخلاف نیچر ل گیم کھیلی اور کامیاب رہی کیونکہ ہمارے پاس ہارنے کو کچھ نہیں تھا ۔ فائنل کھیلے تو سارے غم بھول گئے ۔بھارت کیخلاف میچ سے قبل ٹیم نے مشاورت کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹارگٹ بھارت کے سارے کھلاڑی تھے کیونکہ ہمارا مقصد میچ جیتنا تھا۔چیمپئنز ٹرافی میں جس طرح ٹیم نے پرفارمنس دکھائی کسی اور ٹیم نے نہیں دکھائی ۔چیمپئنز ٹرافی جیتنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ سے پہلے ٹیم پر پریشر تھا مگر کھلاڑیوں نے مثبت سوچ کیساتھ میچ کھیلا ۔ کسی کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ ہم ٹرافی جیت کر آئیں گے مگر ہم سب یہی کہتے تھے کہ جیت کر واپس جانا ہے۔بھارت کیخلاف میچ دبا ﺅکے بغیر کھیلے ۔ فاسٹ بالر جنید خان نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ ہارنے پر افسوس تھا ، ٹرافی جیتے کے بعد امید ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد واپس آجائے گی کیونکہ میچ جیتنے کے بعد غیر ملکی لیجنڈ کھلاڑی بھی پاکستان کے بارے اچھے ریمارکس دے رہے تھے کہ پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی پھر بھی ٹیم جیت گئی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہپی سی بی نے بھارت کو پہلے بھی سیریزکی دعوت دی تھی لیکن وہ نہیں کھیلے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024