مسافروں سے زیادہ کراےہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف آپرےشن
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ سٹی ٹر یفک پو لیس راو لپنڈی رمضان المبار ک کے آخری عشرے کے دوران راولپنڈی شہر سمیت تحصیلوں میں مسافروں سے زائد کراےہ وصول کرنے ، اوور لوڈنگ اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی یا روٹ پورا نہ کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلا ف بڑے پیمانے پر آپریشن کر رہی ہے مسافروں سے طے شدہ کرائے نامے سے زیادہ کراےہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف موقع پر قانونی کاروائی جاری ہے اس حوالے سے سکواڈ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی عوام الناس کو ٹریفک کے سلسلے میںآن گراﺅنڈ سہولیات فراہمی کے سلسلے میں کوشاں ہے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پبلک سروس گاڑیوں میں اندرونِ شہر سمیت دوسرے شہروں اور اپنے آبائی گاﺅں کے لیئے سفر کرنے والے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے اور زائد کراےہ وصول کرنے والی، اوور لوڈنگ اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی یا روٹ پورا نہ کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت آپریشن کر رہی ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ زائد کراےہ وصول کرنے والی پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں سے وصول کیا گیا زائد کراےہ بھی واپس کروایا جا رہا ہے اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن051.9272616اور مری کی ہیلپ لائن 051.9269200 پر سپیشل سکواڈ تعینات کیا گیا ہے شہری کسی بھی قسم کی شکایت ، رہنمائی یا معاونت کی صورت میں ہیلپ لائنز پر رابطہ کریں تاکہ شہریوں کی موقع پر معاونت اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔