ترقی کا سفر روکنے والوں کو 2018ءمیں بھی ناکامی ہوگی: شہباز شریف
لاہور(اےن اےن آئی) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں بنائے جانے والے پاکستان کے پہلے جدید ترین شہر خموشاں کا اچانک دورہ کےا ۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتو ں اور ضروریات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں میتوں کو غسل دینے کے کمرے،میتوں کو سرد خانے میں رکھنے کے انتظامات، انتظار گاہ اور جنازگاہ کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں دیگر ضروریات اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں میتوں کی تدفین کیلئے مختص اراضی کا بھی دورہ کیا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر خموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے شاندار سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور تمام ضروریات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے پورا کیا گیا ہے۔ کاہنہ میں تقریباً 90 کنال اراضی پر محیط شہر خموشاں بنایا گیا ہے جس پر ساڑھے پندرہ کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شہر رمضان میں شہر خموشاں کو تجہیز و تدفین کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ مزید قبرستانوں کی ضرورت عرصہ دراز سے محسوس کی جا رہی تھی اور اسی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے کاہنہ میں پاکستان کا پہلا جدید ترین قبرستان تعمیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر خموشاں میں گرمیوں کے سخت موسم میں میتوں کو سرد خانے میں رکھنے کا بہترین انتظام کیا گیا ہے اور نماز جنازہ کیلئے بھی مناسب جگہ مختص کی گئی ہے جہاں پر پنکھے لگائے گئے ہیں اور ساﺅنڈ سسٹم بھی لگایا گیا ہے جبکہ مےتےں رکھنے کے جدید طریقے سے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ایک روز اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور پیش ہونا ہے اور اسی کی طرف لوٹ جانا ہے،جدید قبرستانوں کا قیام آبادی بڑھنے کے ساتھ وقت کا تقاضا ہے اور اسی ضرورت کو مدنظر رکھ کر شہر خموشاں بنایا گیا ہے جو پاکستان میں پہلا جدید ترین قبرستان ہے اور کاہنہ کی طرز پر ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں شہر خموشاں کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اس طرح کے جدید قبرستان بنائے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ شہر خموشاں میں جدید قبرستان کے حوالے سے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی مرنے والے کے اہل خانہ یا رشتہ داروں کی کال پر میت کو اس کے گھر سے ایمبولینس کے ذریعے شہر خموشاں تک لانے ، نہلانے اور تدفین کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرنے والوں کے عزیز و اقارب کو لانے اور لے جانے کیلئے بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم رکھا گیا ہے۔ دریں اثناء شہبازشریف سے ےہاں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی پر گامزن کرنے کی کاوشےں رنگ لائی ہےںاورسابق حکمرانوں کی کرپشن کے باعث تباہ ہونے والی قومی معےشت بحال ہوئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ملک کی تارےخ کی بلند ترےن سطح کو چھو رہے ہےں ۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار سے قومی ادارے بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے اورملک مےں ہر طرف اندھےرے چھائے ہوئے تھے ۔ملک و قوم کو اندھےروں مےں دھکےلنے والوںکو20کروڑ عوام کبھی معاف نہےں کرےں گے۔ اندھےروں اوراندھےرے پھےلانے والوں کےخلاف وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ہماری جدوجہد کامےاب ہوئی ہے اوروطن عزےز سے اندھےرے چھٹ جانے کی گھڑی آگئی ہے ۔ ۔انہوںنے کہا کہ دھرنا سیاست کے ذرےعے ترقی کاسفرروکنے والوں کو 2018ءمیں بھی ناکامی کا منہ دےکھنا پڑے گا۔