قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس آج بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس دس بجے منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد حیات خان کریں گے۔ اجلاس میں سول سرونٹ ترمیمی بل 2013 پر غور کیاجائے گاجبکہ سول سرونٹ ترمیمی بل 2017جبکہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل2016 سمیت مختلف ترمیمی بلز غور کیاجائے گاجبکہ دیگر مختلف امور کا جائزہ بھی لیاجائے گا۔