شانگلہ اورملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
پشاور(این این آئی)شانگلہ اورملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔