دبئی میں پاکستانی شہری نے ایک ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی
دبئی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستانی شہری نے ایک ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی ۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کے بین الاقومی ہوائی اڈے پر ہونے والی قرعہ اندازی میں پاکستانی شہری شاہزیب اختر کا سیریز246میںلکی ٹکٹ نمبر 3337نکل آیا۔