انتونیو گوئٹرس سے ملاقات‘ افغانستان میں امن کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے: ملیحہ لودھی
نیویارک (آئی این پی) پاکستان نے افغانستان میں دیرپا امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ 40سال سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر نیویارک میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے سیکرٹری جنرل کو افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور خطے میں امن کوششوں کیلئے پاکستان کے اقدامات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ پاکستان گزشتہ 40 برسوں سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔