بھارت نے ملعونہ تسلیمہ نسرین کے ویزے میں مزید ایک سال توسیع دیدی
کولکتہ (نیوز ڈیسک) بھارتی وزارت داخلہ نے بنگلہ دیشی ملعونہ مصنفہ تسلیمہ نسرین کے ویزے میں جولائی 2018ء تک مزید ایک سال کیلئے توسیع دے دی، تسلیمہ نسرین دین اسلام کے خلاف توہین آمیز تحاریر اور ناول لکھنے پر بنگالی مسلمانوں کے پرتشدد احتجاج کے بعد 90ء کی دہائی میں بھارت فرار ہو کر پہنچی، یہاں کے مسلمانوں نے بھی ملعونہ کے خلاف مظاہرے کئے اور اسے بھارت سے نکالنے کا مطالبہ کیا مگر بھارتی حکومت نے پالیسی کے تحت تسلیمہ کو پناہ دے رکھی ہے۔