ٹور آپریٹرز کوٹہ الاٹمنٹ ، طریقہ کار پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، سمری وزیراعظم کو ارسال
اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزارت مذہبی کے سیکرٹری خالد مسعود چودھری نےنئے حج ٹور آپریٹرزکو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حج کوٹہ الاٹمن ٹکی سمری وزیراعظم محمد نوازشریف کو بھجوا دی ہے۔ جس میں نئی کمپنیوں کو پرانی کمپنیوں کا کوٹہ کم کرکے الاٹ کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور اور سیکرٹری کے درمیان نئی کمپنیوں کو کوٹہ کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ جس کے بعد سیکرٹری مذہبی امور نے میرٹ طریقہ کار کی منظوری کے لئے وزیراعظم کو سمری بھجوا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے میرٹ مقررکیا ہے۔ اس کے مطابق صرف چند کمپنیوں کو ہی کوٹہ مل سکے گا۔ 2200 کمپنیاں کوٹہ کے لئے قطار میں لگی کھڑی ہیں کمپنیوں کے مالکان بریف کیس لے کر پھر رہے ہیں۔ لیکن ان کو تاحال کامیابی نہ ہو سکی۔