آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کوشکست دیدی
لندن (نمائندہ سپورٹس ) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے پریکٹس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست دیدی ۔ گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ ویسٹ انڈیز نے 7وکٹوں پر 246رنز بنائے ۔ والٹرز 59اور ایگوئیلیرز43رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ ثنا ءمیر نے دو ‘اسماویہ اقبال ‘کائنات امتیاز اور سعدیہ یوسف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان نے ہدف پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ بسمہ معروف نے 75اور نین عابدی نے ناقابل شکست 81رنز بنائے ۔ عائشہ ظفر 29رنز بناکر آﺅٹ ہوئیں ۔ کونیل نے دو کھلاڑیوں وک آﺅٹ کیا ۔