صحافی پاکستان، امریکہ کے تعلقات مضبوط کرنے کیلئے پل کا کردار ادا کریں: اعزاز چودھری
واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکہ میں موجود پاکستانی صحافیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے ایک پل کا کردارادا کرتے ہوئے امن ، محبت اور امید کا پیغام پھیلائیں، پاکستان کے بہترتشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اعزاز چوہدری نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ پاکستان کی 70ویں آزادی کی سالگرہ کے ساتھ ملکر 70سالہ پاک امریکہ دوستی کا جشن منا رہا ہے۔