پسند ہو یا نہ ہو‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا: مشاہد اللہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نجی ٹی وی کو انٹرویو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سنیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے پسند ہو یا نہ ہو‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا۔ فیصلے مرضی کے مطابق نہیں ہوتے۔ یہاں کوئی خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کرتا۔ وزیراعظم نے بچے پیش کئے۔ تیسری دنیا میں وزیراعظم کا پیش ہونا بہت بڑی بات ہے۔