فکسنگ سکینڈل: شرجیل کے بطور گواہ پیش ہونے سے متعلق ٹربیونل کا فیصلہ محفوظ
لاہور (سپورٹس ڈیسک) سپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کے بطور گواہ پیش ہونے کے حوالے سے ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پی سی بی کے وکیل نے کہا کہ شرجیل خان سے جرح میں بہت سے چیزیں سامنے اآجائیں گی، اسی لیے معطل کرکٹر بھاگ رہے ہیں۔ شرجیل کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ کسی بھی قانون کے تحت معطل کرکٹر کو گواہ کے طور پر نہیں بلایا جا سکتاامید ہے ٹربیونل پی سی بی کی درخواست رد کر دے گا۔ فکسنگ سکینڈل کے ایک اور کردار ناصر جمشید کے کیس کی سماعت بائیس کے بجائے تیس جون کو ہو گی۔