اسحاق فانی کیخلاف نیب نے انکوائری شروع کر دی‘ اساتذہ کے بیانات قلمبند
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)زکریا یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر اسحاق کیخلاف نیب نے یونیورسٹی کے اساتذہ کے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا بتایا گیا ہے کہ نیب کی لاہور سے آئی ہوئی ٹیم نے زکریا یونیورسٹی میں ڈاکٹر اسحاق فانی کیخلاف کتابوں کی خریداری میں کرپشن کیس کی انکوائری شروع کردی ہے جو تین دن تک جاری رہے گی، پہلے روز یونیورسٹی کے 39 اساتذہ کو بلایا گیا اور ان سے کتابوں کی خریداری کے بارے میں سوال جواب کئے گئے ۔ واضح رہے تین ایام میں 198افراد کے بیان قلمبند کئے جائیں گے۔