گرین شرٹس اور کوچنگ سٹاف نے بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھا
لندن(نمائندہ سپورٹس) ورلڈ ہاکی لیگ میں کینیڈا اور سکاٹ لینڈ کا میچ دیکھنے کیلئے پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف بھی لی ویلی ہاکی سٹیڈیم میں موجود تھا۔ پاکستان کے نقطہ نگاہ سے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل تھا یہی وجہ تھی کہ آرام کا دن ہونے کے باوجود گرین شرٹس کینیڈا اور سکاٹ لینڈ کا میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم میں موجود تھے۔