ستوکتلہ میں 42 لاکھ کا ڈاکہ، متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے
لاہور + مانگا منڈی (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوروںنے لیاقت آباد کے علاقہ بھٹی کالونی ،خان سٹریٹ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ کے رہائشی روزنامہـــــ’’ نوائے وقت‘‘ کے انچارج بزنس پرموشن ریاض بھٹی کے گھر سے5لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیوارت، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ چوری کر لیا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس اے کے علا قے میں مبشر کے گھر گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8لا کھ روپے مالیت ،ستوکتلہ کے علاقہ میں عامر راجہ کے گھر ایک خاتون اور چارمرد ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ روپے مالیت ،سر ور روڈ کے علا قہ میںجا وید کے گھر سے6لاکھ روپے مالیت ،با ٹا پو ر کے علا قہ میںشیر علی کے گھر سے4لا کھ45ہزارروپے مالیت ،ریس کو رس کے علا قہ میں سجا د کے گھر سے3لا کھ روپے مالیت ،لٹن روڈ میں ارسلان اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ 53ہزار روپے مالیت،نو لکھا میںطا رق کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت،شاہدرہ ٹائون میں عباس اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ 40ہزارروپے مالیت،اسلام پو رہ میں اکرم اور اسکی فیملی سے 75ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، لیاقت آباد میں مدثر سے 45ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے ستوکتلہ میں ہی حسن کے گھر سے 42لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا ہے ۔چوروں نیگلشن راوی میں سے نذیر،گلشن اقبال میںسے فیاضکی کاریں جبکہ سا ند ہ میں سے اصغر، شادباغ میں حسین،مناواں میں عاشق،غازی آباد میں رزاق،گلشن راوی میں سعد،شاہدرہ ٹائون میں وقاص،شفیق آباد میں سے کامران موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ مانگا منڈی سے نامہ نگار کے مطابق تین نامعلوم مسلح افراد دن دیہاڑے فیکٹری ملازم راشد محمود خان سے 125 موٹر سائیکل چھین کرفرار ہو گئے۔ مانگا منڈی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔