کراچی: نوری آباد پاور پلانٹ افتتاح کے 20 روز بعد ایک میگا واٹ بھی نہ دے سکا
کراچی (وقائع نگار) نوری آباد پاور پلانٹ اپنے افتتاح کے 20 دن بعد ایک میگا واٹ بھی نہ دے سکا اس حوالے سے حکومت سندھ کے بلند و بانگ دعووں پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کے ہمراہ 31 مئی کو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاور پلانٹ کو کے الیکٹرک کے نظام سے منسلک کئے بغیر عجلت میں افتتاح کیا گیا۔ نوری آباد پاور پلانٹ سے 100 میگا واٹ کی ترسیل اور تقسیم کا نظام بھی ناممکن ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہی نوری آباد پاور پلانٹ ہے جس کو گیس کی عدم فراہمی پر وزیراعلیٰ نے وفاق کو دھمکی دی تھی کہ ملک بھر کی گیس بند کر دیں گے۔