جے آئی ٹی کے بارے میں بیانات پر لیگی ارکان کیخلاف کارروائی کیلئے چیئرمین سینٹ‘ سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کو خط
لاہور (وقائع نگار خصوصی) جے آئی ٹی کے بارے بیان دینے پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کیلئے چیئرمین سینٹ‘ سپیکر قومی اور پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا۔ جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے چیئرمین محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے یہ خط سماجی کارکن آمنہ ملک نے چیئرمین سینٹ‘ سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوایا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے اور نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر ارکان قومی اسمبلی طلال چودھری‘ دانیال عزیز‘ مریم اورنگزیب‘ سینیٹر مشاہد اللہ اور رکن پنجاب اسمبلی رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کی جائے۔