وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ مشیروں اور معاونین تعیناتی کا معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اور حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں 5 مشیروں کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان کے 7 ہیں۔