.برطانیہ میں مسلمانوں پر حملے‘ باکسر عامر خان کو بھی جان کا خطرہ لاحق
لندن (صباح نیوز) مشہور باکسر عامر خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کسی دن میں بھی کسی جنونی کے حملے کا نشانہ بن جائوں کیونکہ وہ مسلمان ہیں ہم بڑے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اس صورتحال میں ہمیں پہلے سے زیادہ منظم اور اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے گزشتہ روز ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا ہے کہ مانچسٹر اور لندن برج حملے کے بعد میں نے اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا تھا کہ ان حملوں کے ردعمل میں معصوم افراد نشانہ بن سکتے ہیں۔ میں بھی حملے کا نشانہ بن سکتا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ میں کسی دن اپنی بیٹی کے ہمراہ سڑک کنارے کھڑا ہوں اور کوئی جنونی ہم پر اپنی گاڑی چڑھ دوڑائے۔ عامر خان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم بڑے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں وہ اپنی بیٹی کے مستقبل سے بہت پریشان ہیں۔