غربت کمی پروگرام: پنجاب‘ بلوچستان کے اخراجات کم‘ وفاق‘ سندھ‘خیبر پی کے میں اضافہ
لاہور(احسن صدیق) پنجاب اور بلوچستان نے غربت میں کمی کے پروگرام کے تحت اخراجات میں کمی کر دی جبکہ وفاقی حکومت، سندھ اور خیبر پی کے حکومت نے پہلے سے زیادہ رقم خرچ کی۔وفاقی محکمہ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران غربت میں کمی کے پروگرام کے تحت سماجی شعبے کی ترقی پر وفاقی حکومت نے 577 ارب 52 کروڑ روپے خرچ کیے جو گزشتہ سال اس عرصے کے اخراجات سے 12 فیصد زیادہ ہیں۔ پنجاب حکومت نے مجموعی طور پر 523 ارب 11 کروڑ روپے خرچ کیے لیکن یہ رقم گزشتہ مالی سال اس عرصے کے اخراجات سے 2.3 فیصد کم ہے۔ صوبہ سندھ میں اس دوران 293 ارب 13 کروڑ روپے کے اخراجات کیے گئے جو گزشتہ سال سے 22.6 فیصد زیادہ ہیں خیبر پی کے میں نوماہ کے دوران غربت میں کمی کے پروگرام کے تحت 199 ارب 66 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جو گزشتہ سال سے 20 فیصد زیادہ ہیں جبکہ بلوچستان نے پہلے سے 3.2 فیصد کم 88 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ کیے نو ماہ کے دوران غربت میں کمی کے سلسلے میں مجموعی طور پر 16کھرب 81 ارب 66 کروڑ روپے خرچ کیے یہ رقم گزشتہ سال سے 13.43 کھرب روپے زیادہ ہے۔