ملتان روڈ: اورنج ٹرین منصوبے کی کرین ٹوٹنے سے 4 مزدور زخمی، 2 کی حالت نازک
لاہور (نامہ نگار) ملتان روڈ منڈی سٹاپ کے قریب اورنج ٹرین لائن منصوبے کی کرین ٹوٹنے سے چار مزدور نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مزدورں کو کرین کے ذریعے پلر پر شفٹ کیا جارہا تھا کہ کرین ٹوٹ گئی اور چاروں مزدور نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں رضوان، اعجاز، شاہد اور شہزاد شامل ہیں، جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔