اعلیٰ ہنر مند افراد کی امیگریشن کے لئے ٹرمپ کا موقف نرم
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے اعلیٰ ہنر مند افراد کے لئے ویزوں پر موقف نرم کیا ہے، انہوں نے ایک اجلاس میں بتایا کہ وہ اس حوالے سے کانگرس کے ارکان سے بھی بات چیت کریں گے تاکہ امریکی کمپنیاں اعلیٰ ہنر مند افراد کی خدمات حاصل کرسکیں اجلاس میں ایچ ون بی ویزوں کے مسئلہ پر بات چیت کی گئی۔