سمبڑیال: نائیجیرین مرد عورت سمیت 3 ملزموں سے 4 کلو گرام چرس و ہیروئن برآمد
ملتان/ سمبڑیال (نامہ نگار) انٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی میں نائیجیرین مرد عورت سمیت 3ملزمان سے مجموعی طورپر 4کلو200گرام چرس، ہیروئن اورکوکین برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق انٹی نارکوٹکس فورس نے سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے آنے والے نائیجیرین مرد عورت سے ناکہ پر تلاشی کے دوران 3کلو 600گرام چرس، 300گرام ہیروئن برآمد دوسری کارروائی کے دوران اگوکی روڈ پر جمیل نامی شخص سے 300گرام کوکین برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔