بادشاہی مسجد میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام مختلف اجتماعات منعقدکئے جائیں گے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام بادشاہی مسجد لاہور میں درج ذیل عظیم اجتماعات منعقد ہونگے ۔محافل شبینہ 26ویں تا 29ویں شب ماہ رمضان(21تا 24جون)بوقت رات 9بجے تا اذان فجر،نماز جمعتہ الوداع 23جون بوقت2.15بجے دوپہر اور نماز عیدالفطر 26یا 27جون (حتمی تاریخ چاند نظر آنے پر)بوقت8.30بجے صبح ہوگی۔