سپیکر کا پاناما کیس کی تحقیقات کو سپریم کورٹ کا میچ قرار دینا توہین ہے: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے پاناما کیس کی تحقیقات کو سپریم کورٹ کا میچ قرار دینا انتہائی توہین آمیز اور سپیکر کے آئینی منصب کے خلاف ہے۔ اس توہین آمیز بیان پر سپیکر قومی اسمبلی سے جواب طلب کیا جانا چاہئے، سپیکر بھی جی جی بریگیڈ میں شامل ہو گئے، پارلیمنٹ کے سامنے پرامن احتجاج کرنے پر سربراہ عوامی تحریک کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے گئے۔ وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے۔