ریکارڈ میں ردوبدل کا معاملہ ایف آئی اے نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے ایس ای سی پی ریکارڈ ردوبدل کے معاملہ کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی‘ کمیٹی میں ڈائریکٹر حضرت علی، ڈائریکٹر مقصودالحسن شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں افسر سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات کریں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے دونوں افسر اچھی شہرت کے حامل ہیں۔ حضرت علی ڈائریکٹر اکنامک کرائم ونگ ہیں اور وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کے ماہر ہیں۔ مقصود الحسن ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ہیں۔ مقصود الحسن کا تعلق پولیس سے ہے۔