حویلی بہادر شاہ ، بھکھی اور بلو کی پاور پلانٹس کو گیس پر چلایا جائے گا، 3600 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی: وزارت پانی و بجلی
اسلام آباد (اے پی پی) توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے گیس سے بجلی پیدا کرنے کے 36سو میگاواٹ کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ جھنگ کے قریب حویلی بہادر شاہ بجلی گھر سے آزمائشی پیداوار شروع ہوگئی ہے جبکہ پہلے مرحلہ میں بجلی گھر 750 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق حویلی بہادر شاہ، بھکی اور بلو کی پاور پلانٹس کو گیس پر چلایا جائے گا۔ ان منصوبوں سے مجموعی طور پر 3600میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔