قائمہ کمیٹی کا اجلاس: اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جعلی ڈگری پر سنڈیکیٹ کو کاروائی کی ہدایت
اسلام آباد(نامہ نگار)قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے وفاقی تعلیم و فنی تربیت نے وفاقی اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جعلی ڈگری کے معاملے پر جامعہ سینڈیکیٹ کو ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے، مجلس قائمہ نے، سرکاری جامعات میں معاملات کو بہتر کرنے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے کمیٹی نے سرکاری جامعات میں وائس چانسلرزکو حاصل لامحدود اختیارات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز مجلس قائمہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر امیر اللہ مروت کی سربراہی میں پارمیں منعقد ہوا۔