سٹاک مارکیٹ کرپشن انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا 2 کھرب 93 ارب ڈوب گئے
کراچی (مارکیٹ رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کر یش ہو گئی ،مارکیٹ46 ہزار اور 45 ہزار پوائنٹس کی دو نفسیاتی حد سے نیچے گر گئی،2کھرب 93 ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے بارے میں سخت پالیسیوں کے امکان، زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی، یکم جولائی سے کیپیٹل گین پر اضافی ٹیکس کے نفاذ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور ملک میں جاری سیاسی بے چینی کے نتیجے میں انڈیکس 1678 پوائنٹس کے خسارے شکار ہوا۔ماہرین سٹاک کا یہ بھی کہنا تھا کہ جے آٹی ٹی کے فیصلے کے حوالے س مختلف خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ روک لیا ہے۔انڈیکس میں 1678.89پوائنٹس کم ہو کر 44914.45پوائنٹس پر آگیا۔
منگل کو مارکیٹ میں مجموعی طور پر386کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،343میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 2کھرب 93 ارب 30کروڑ 96 لاکھ 49 ہزار 90 روپے کی بھاری رقم کی کمی سے 92کھرب 96کروڑ 78لاکھ 69ہزار 387روپے رہ گیا۔