فضائیہ نے پاکستانی حدود میں جاسوسی کرنیوالا ایرانی ڈرون مار گرایا: ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی حدود میں مبینہ طورپر جاسوسی کرنے والے ایرانی ڈرون کو پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مار گرایا۔ سرکاری ذرائع نے نجی ٹی وی کو ایرانی ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ڈرون طیارہ ملکی سرحدی حدود میں جاسوسی مشن پر تھا۔ گرائے گئے ڈرون طیارے کا ملبہ سکیورٹی فورسز نے قبضہ میں لے لیا۔