کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر احتساب ہونا چاہئے‘ لیاقت بلوچ
جیکب آباد(نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عدلیہ اور جے آئی ٹی کو دھمکانا اور رکاوٹیں پیدا کرنا قابل مذمت ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے موثر احتساب ہونا چاہئے،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے سول ملٹری تعلقات میں کشیدگی ہے۔ منگل کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پوری قوم کا موقف ہے کہ کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہئے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے موثر احتساب ہونا چاہئے، عدلیہ اور جے آئی ٹی کو جس طریقے سے دھمکایا جارہا ہے اور رکاوٹ بننے کی کوشش کی جارہی ہے قابل مذمت ہے اب سپریم کورٹ ہی واحد ادارہ ہے جو ان سب چیزوں کا نوٹس لے سکتی ہے اگر حکمران اپنے اسے وطیرے سے باز نہ آئے اور عوام کے اندر مایوسی پیدا ہوگئی کہ جے آئی ٹی اور عدلیہ کے ذریعے احتساب ممکن نہیں ہوگاتو پھر یہ سب چیزیں سڑکوں، چوراہوں اور میدان میں آئیں گی۔
لیاقت بلوچ